چمن (این این آئی)کوئٹہ کے باب دوستی پر ہفتے کے اختتام پر سیکیورٹی فورسز کے درمیان وقفے وقفے سے جاری رہنے والی فائرنگ کے تبادلے کے بعد پاک افغان سرحد کے دونوں جانب صورتحال پر امن رہی ، بارڈر مسلسل دوسرے روز بھی بند رہا جس کی وجہ سے سرحد پر ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں اور پاکستان کو پھلوں کی رسد متاثر ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے دعویٰ کیا کہ چمن سرحد کو دوبارہ اس وقت تک نہیں کھولا جائیگا جب تک کہ افغان فورسز باب دوستی پر تعینات ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے مسلح ملزم کو حوالے نہ کر دیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ جھڑپ دونوں ملکوں کی سرحدی افواج کے درمیان ‘غلط فہمی’ کی وجہ سے ہوئی اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ کے ترجمان نے کہا کہ وہ واقعہ سے متعلق صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر چمن عبدالحمید زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے افغان سرزمین سے پاکستان کی جانب سے ہونے والی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج طالبان حکام کو فراہم کر دی ہے۔افغان حکام کو بتایا گیا کہ باب دوستی پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور فائرنگ کے بعد واپس افغانستان فرار ہوگئے۔دوسری جانب، افغان سرحدی حکام کے مطابق باب دوستی پر ہونے والی فائرنگ میں طالبان کا ہاتھ نہیں، فائرنگ میں ملوث ملزمان دہشت گرد ہو سکتے ہیں۔اسی دوران اسپن بلدک میں افغان حکام نے ایک مشتبہ حملہ آور کا خاکہ جاری کیا، افغان حکام کا کہنا تھا کہ ہم واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں اور مطلوب حملہ آور کی گرفتاری کی کوششیں کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...