اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور سربیا کے مابین دو طرفہ تجارتی حجم میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان صنعت و تجارت، قابل تجدید توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے کثیر مواقع موجود ہیں۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سربیا میں پاکستان کے نامزد سفیر علی حیدر الطاف سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے ان سے منگل کو یہاں ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سربیا کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعاون کے امکانات سے مکمل طور پر فائدہ حاصل کیا جانا چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نامزد سفیر کاروباری وتجارتی روابط قائم کرنے اور دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس کے درمیان تعاون بڑھانے کی کوشش کریں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کے سفیر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دوروں کی تعداد بڑھانے کے لئے کام کریں جبکہ اعلیٰ وتکنیکی تعلیم، آئی ٹی اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنی چاہئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول ہے ، پاکستان اور سربیا کے درمیان صنعت و تجارت، قابل تجدید توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے کثیر مواقع موجود ہیں، اسلام آباد میں سربیا کا مشن کھلنے سے کاروبار اور عوامی روابط میں آسانی ہوگی۔ صدر مملکت نے علی حیدر الطاف کو سربیا میں پاکستان کے نامزد سفیر کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نامزد سفیر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے پاکستانی مشن کی کوششوں کو مزید تیز کریں گے۔
مقبول خبریں
سارے ادارے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکرز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شبلی فراز
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ...
پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے،...
ریاض(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں...
چینی خاتون اول کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کیساتھ ملاقات
بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے...
الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسرائیل کی حزب اللہ کے نئے سربراہ کو قتل کی دھمکی
تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہاہے کہ یہ...
چین ، امریکہ کی جانب سے سائبر چوری کا سب سے بڑا شکار ہے،چینی...
بیجنگ(این این آئی) حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا اور امریکی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر نام نہاد چینی جاسوسی...