شہباز شریف کی لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت ،چھ پولیس شہدا کو خراج عقیدت

0
255

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چھ پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مادر وطن پر جان قربان کرنے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پورا پاکستان دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف ہراول دستے کا قابل فخر کردار ادا کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت شہداء کو اعزازات اور شہدا پیکج دے ۔ انہوںنے کہاکہ شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ،اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔