لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، کھلاڑیوں کے ایئرپورٹ پہنچنے پر شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور سیلفیاں بنائیں۔نجی ایئر لائن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والے کرکٹ ٹیم اسکواڈ میں پاکستان کرکٹ بورد کے چیئرمین رمیز راجہ سمیت کپتان بابر اعظم ، آصف علی، عثمان قادر اور فاسٹ بالر نسیم شاہ اور دیگر آفیشل شامل تھے۔بابر اعظم کی ایئرپورٹ آمد پر لوگوں کے ہجوم نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور پلیئرز کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔کھلاڑیوں کو ویلکم کرنے کے لیے انکے اہل خانہ بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے ۔سخت سکیورٹی میں کھلاڑیوں کو گاڑیوں تک پہنچایا جہاں سے وہ میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ ہوگئے۔
مقبول خبریں
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
نیویارک (این این آئی)ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات، گہری ہوتی ہوئی جغرافیائی سیاسی دراڑوں اور کثیرالجہتی اداروں کی موثریت پر...