واشنگٹن(این این آئی)امریکاکے ایک اعلی عہدے دارنے یوکرین پرروس کے تازہ میزائل حملوں کی مذمت کی ہے اور کیف کے لیے واشنگٹن کی حمایت کااعادہ کیا ہے۔وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے مشیرجیک سلیوان نے ایک بیان میں کہا کہ امریکایوکرین کے خلاف روس کے تازہ میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ان میں دارالحکومت کیف میں رہائشی عمارتوں اور ملک بھرمیں دیگر مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔سلیوان کا کہنا تھاکہ روس دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں اور معاش کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔جیک سلیوان نے کہا کہ روس کے یہ حملے صدرولادی میرپوتین کی یوکرین میں جنگ کے عدم استحکام کے اثرات کے بارے میں خدشات کومزید تقویت دیں گے۔انھوں نے یوکرین کے عوام کی اپنی خودمختاری اور جمہوریت کے دفاع کے لیے جرآت وبہادری کی تعریف کی اور کہا کہامریکا کیف کو اپنے دفاع کے لیے درکار فضائی دفاعی نظام اور دیگر مددمہیا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ہم یوکرین کے ساتھ اس وقت تک کھڑے رہیں گے جب تک اس کی ضرورت ہے۔سلیوان نے اس ماہ کے اوائل میں یوکرین کا اچانک دورہ کیا تھا ،جہاں انھوں نے مبینہ طور پر یوکرین کے عہدے داروں پر دبا ڈالنے کی کوشش کی تھی کہ وہ روس کے ساتھ بات چیت سے انکارکے مقف میں نرمی پیدا کریں۔لیکن امریکانے اس کی اطلاع سامنے آتے ہی فوری طورپراس بیانیے کو درست کرنے کی کوشش کی تھی اور کہا تھا کہ یہ فیصلہ یوکرین کو کرناہے کہ روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے کب اور کیسے بات چیت کی جائے گی۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...