لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نااہل بانجھ حکومت کچھ ڈلیورنہیں کرسکی اورسنگین تباہ حال معیشت میں بھی غیرسنجیدہ ہے ،انتہائی اہم تعیناتی پرہیجان برپاکردیاہے لندن میں کہتے ہیں تعیناتی پر مشاورت کر رہے ہیں پاکستان میں کہتے ہیں ابھی سمری نہیں آئی ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ساری دنیامیں پاکستان کامذاق اڑرہاہے ،اداروں اورعدلیہ پراہم ذمہ داری آگئی ہے،جویہ چاہتے ہیں وہ ممکن نہیں،جو لاناچاہتے ہیں وہ آنہیں سکتا۔رضیہ بٹ کاناول لندن فسانہ ہے جہاں علاج بہانہ ہے ،حکومت کونہ سیاسی شہادت ملے گی نہ سیاسی غازی،سیاسی ہتھیار پھینکیں گے اور غش کھائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کالانگ مارچ20/21نومبرتک راولپنڈی آسکتاہے جمعہ دوپہر3بجے لال حویلی پریس کانفرنس کروں گا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...