لاہور ( این این آئی) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جعلساز عمر فاروق اظہر کا عمران خان سے بالواسطہ یا بلا واسطہ کوئی تعلق نہیں،عمران خان کو بدنام کرنے والا منجن مزید بکنے والا نہیں، عوام سب جانتی ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گھڑی خریدار عمر فاروق اظہر ایک جھوٹا، جعلساز اور مجرم شخص ہے ، ایک بار پھر بین الاقوامی دو نمبری کے ساتھ اس بندے کو لانچ کیا گیا ، عمر فاروق اظہر کا عمران خان سے بالواسطہ یا بلا واسطہ کوئی تعلق نہیں ،یہ شخص ایک سے زائد ممالک میں دھوکا دہی اور بچوں کی تحویل کے مقدمات میں مطلوب ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان کو بدنام کرنے والا منجن مزید بکنے والا نہیں، عوام سب جانتی ہے، عمران خان نے توشہ خانہ سے قانون کے مطابق گھڑی خریدی، یہ گھڑی ٹیکس ریٹرن اور الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں ظاہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکمران آئے دن ایک نئی کہانی گھڑ کر خود کو پارسا سمجھتے ہیں۔ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے کس منہ سے عمران خان پر الزام لگاتے ہیں؟۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...