اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کیرہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہسابق وزیراعظم عمران خان کو تحفے میں دی گئی گھڑی کو دفتر خارجہ کے چیف آف پروٹوکول آفیسر نے قانون کے مطابق توشہ خانہ کے حوالے کردیا تھا اور ان تحائف کا سابق وزیراعظم عمران خان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان کی جب سعودی عرب کے بادشاہ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے عمران خان کو گھڑی تحفہ میں دی تھی، جس کے بعد دفتر خارجہ کے چیف آف پروٹوکول آفیسر نے تحفے کو قانون کے مطابق توشہ خانہ کے حوالے کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت سے قبل تحفے کی قیمت 20 فیصد ادا کی جاتی تھی لیکن ہم نے قانون تبدیل کرکے 50 فیصد مقرر کی، کابینہ نے گھڑی کی قیمت 10 کروڑ روپے مقرر کی تھی جس کے بعد عمران خان نے گھڑی کی قیمت 50 فیصد ادا کرکے فروخت کیا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے پاکستانی مارکیٹ میں 5 کروڑ 70 لاکھ روپے میں گھڑی فروخت کی تھی اور ساتھ میں ٹیکس بھی ادا کیا جبکہ انہوں نے اپنے گوشواروں میں بھی یہ قیمت ظاہر کی تھی۔فواد چوہدری نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل میں عمر ظہور نامی آدمی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے انہیں گھڑی فروخت کی ہے تاہم عمر ظہور نام کے کسی شخص کو گھڑی فروخت نہیں کی اور نہ ہی گھڑی کو فروخت کرنے کے لیے فرح گجر کے حوالے کیا گیا اور نہ ہی ان کا عمر ظہور سے کوئی تعلق ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ گھڑی کی قیمت کا تعین گلی کے ایک دکان سے کرایا گیا، عمر ظہورکی فیملی ناروے میں رہتی تھی ، ان کے چار میں سے تین بھائی جرائم کی کیسز میں ناروے کی جیل میں قید ہیں، عمر ظہور پر منی لانڈرنگ کا کیس ہوا جس کے بعد وہ ناروے سے فرار ہوکر دبئی میں رہنے لگے، دبئی میں بھی ان کی سرگرمیاں مشکوک ہیں، بعد میں وہ پاکستان آئے اور ماڈل صوفیہ مرزا سے شادی کی تھی۔انہوںنے کہاکہ عمر ظہور نے پاکستان میں اپنی بیگم اور بیٹی کو 10 لاکھ روپے مہینہ دینے سے انکار کردیا تھا، عمر ظہور اپنی فیملی کے ساتھ جعلی کاغذات کے ذریعے پاکستان سے دبئی گئے، شہزاد اکبر کی عمر ظہور سے طویل مخاصمت رہی ہے، کیونکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستانی کے وزیرداخلہ انہیں پاکستان میں بلانا چاہتے تھے، لیکن وہ نہیں آئے۔فواد چوہدری نے کہا کہ رواں سال جب ن لیگ کی حکومت آئی تو اس کے فوری بعد شہزاد اکبر اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کے خلاف تھانے کوہسار میں مقدمہ درج ہوا، اور عمرظہور کا نام ای سی ایل سینکال دیا گیا جس کے بعد انہوں نے نجی ٹی وی میں آکر انٹرویو دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم عمر ظہور کے خلاف دبئی میں قانونی کارروائی کا آغاز کررہے ہیں کیونکہ پاکستان میں ارشد شریف اور سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ حالیہ واقعات کے بعد پاکستان کے عدالتی نظام میں اعتماد نہیں رہا۔ اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ جس ڈٰیلر کوہم نے 5 کروڑ 70 لاکھ میں فروخت کی گئی ہماری اطلاعات کے مطابق اس ڈیلر نے عمر ظہور کو 6 کروڑ 10 لاکھ میں فروخت کی ہے، ہم ڈیلر کا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ حراست کے خوف سے ملک سے فرار ہوکر دبئی میں مقیم ہیں، ہم ان سے اس حوالے سے جلد رابطہ کریں گے، جس کے بعد حقائق سامنے لائیں گے۔انہوںنے کہاکہ عمر ظہور کے پاس گھڑی خریدنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے، عمر ظہور کا نام 15 اکتوبر کو ای سی ایل سے نکالا گیا جس کے بعد انہوں نے ایک مہینے کے اندر اندر میڈیا کے سامنے انٹرویو دیا۔سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری نے الزام لگایا کہ عمر ظہور کا اچانک میڈیا کے سامنے گھڑی فروخت کرنے کا بیانیہ ارشد شریف کیس سے منسلک ہے، ارشد شریف نے عمر ظہور کے خلاف بھی ٹوئٹ کی تھیں، کئی ممالک میں عمر ظہور کے خلاف کیسز درج ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...