اسلام آباد/پلندری(این این آئی)مدت ملاز مت میں غیر قا نو نی تو سیع لینے وا لے پر نسپل کیڈ ٹ کا لج پلند ری بر یگیڈ یئر ریٹا ئر ڈ سردار خو ر شید خا ن تو سیع عدالت میں چیلنج ہو نے کے خو ف سے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، اتھا ر ٹی نے استعفیٰ منظو ر کر تے ہو ئے نئے پر نسپل کی تقرری کیلئے اشتہا ر جا ر ی کرویا،ملا ز مین میں خو شی کی لہر دو ڑ گئی، ایک دو سرے کو گلے لگ کر مبا ر کبا د دی اور مٹھا ئی تقسیم کی جبکہ ملاز مین نے کہا ہے کہ سردار خورشید خا ن ابتدا سے ہی ایک متناز عہ شخص تھے جنھوں نے کالج میں میرٹ کی پامالی ،اقرباپروری اورکرپشن کی بدترین مثال قائم کی۔تفصیلات کے مطابق پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈیئررسردارخورشیدخان مستعفی ہوگئے ان کااستعفیٰ فوری طورپرمنظورکرتے ہوئے نئے پرنسپل کی تعیناتی کاعمل شروع کردیاگیا۔ سردارخورشیدکواپریل 2014میں پانچ سال کیلئے تعینات کیاگیاتھا بعدازاں 2019میں تین سال کی توسیع دے دی گئی تھی جواپریل 2022میں ختم ہوگئی تھی۔سردارخورشیدنے رواں سال اپریل میںدوسال کی مزیدتوسیع کادعویٰ کیااوراس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی سامنے لائے مگرذرائع کاکہناہے کہ یہ نو ٹیفکیشن ایک ایسی اتھارٹی سے جا ری کر وا یاگیا جو اس کی مجا ز ہی نہ تھی۔ملا زمین خصو صاً اسا تذہ نے عدا لت میں چیلنج کر نے کا فیصلہ کیاجس کے بعد سردا ر خو ر شید نے استعفیٰ دے دیا جسے منظور کر کے نیا اشتہا ر جا ری کردیا گیا۔ ذرائع نے دعوی ٰ کیاکہ سردار خورشید نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے لیا گیا ہے۔کیڈٹ کالج پلندری کے ملازمین نے سردارخورشیدکے مستعفی ہونے پر کہا کہ سردارخورشیدنے آتے ساتھ ہی کا لج کے متعدد ملاز مین کو کالج کی ما لی مشکلا ت کا بہا نہ بنا کر ملاز مت سے بغیر کسی پیشگی نو ٹس کے فا رغ کیا، ان سب ملا زمین کا تعلق اقلیتی برا دریو ں سے تھالیکن چند ہفتو ں کے بعدان کی جگہ اپنے انتہا ئی قر یبی رشتہ دا رو ں کی ایک فوج کو بھا ر ی تنخوا ہو ں پر بغیر اشتہا ر و ٹیسٹ انٹر ویو کے بھر تی کیا جبکہ بعض رشتہ دا رو ں کو دیگر ملاز مین سے کا لج میں مکا نا ت خا لی کروا کر اپنے رشتہ دا رو ں کو الا ٹ کیے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...