اسلام آباد (این این آئی)ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکوں، آبپاشی کے نظام اور مواصلاتی انفرا اسٹرکچر کی بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سکھر اور حیدرآباد کے درمیان واقع قومی شاہراہ سیلاب سے متاثرہ (این 5) اور سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں قومی شاہراہوں پر موجود پلوں کی بحالی کا کام کرے گا۔ایمرجنسی فلڈ اسسٹنس پروجیکٹ’ (ای ایف اے پی) کا آغاز جاپان فنڈ فار پاورٹی ری ڈکشن کی مدد سے شروع کیا گیا ہے۔منصوبے کی تفصیلات کے مطابق سندھ میں 400 کلومیٹر طویل شاہراہوں اور ضلعی سڑکوں کی بحالی اور تعمیر نو کی جائے گی، مزید یہ کہ سکھر اور حیدرآباد کے درمیان مصروف ترین قومی شاہراہ این5 کے 85 کلومیٹر کے علاوہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں قومی شاہراہوں پر مختلف اقسام کے تقریباً 30 پلوں کی بحالی کا کام بھی کیا جائے گا۔پروجیکٹ کی تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب سے تباہ شدہ آبپاشی اور نکاسی آب کے نظام اور رسک مینجمنٹ انفراسٹرکچر کی بحالی اور تعمیر نو کی جائے گی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...