لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھی اب لال حویلی کے اوپر ڈرون چلایا جارہاہے جس کی ویڈیو حکام بالا کو بھیج رہے ہیں،یہ عمران خان کے لانگ مارچ سے پہلے اور اس کے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں۔ ٹوئٹرپر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ناکامی حکمرانوں کا مقدر ہے،پنڈی پرامن شہر ہے،میں کمیٹی چوک میں لانگ مارچ کا استقبال کروں گا۔انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں ہنگامی کابینہ بلائی جاتی ہے اور رات کے اندھیرے میں ہی منسوخ کردی جاتی ہے،ان کی خواہشیں خبر نہیں بن سکتی ،آصف زرداری بھی سازش میں کمیٹی ڈالنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،حکومت سیاسی فائربال سے کھیل رہی ہے جتنا سیاسی گند پڑھ گیا ہے،10سے15روز میں صاف ہوجائے گا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...