گوادر سے افغانستان کو 8000 ٹن کھاد بھجوائی جائے گی

0
504

گوادر(این این آئی)گوادر سے 8000 ٹن ڈی اے پی کھاد کی ایک کھیپ سڑک کے راستے افغانستان بھیجی جائے گی جو کہ رواں سال کے دوران افغانستان جانے والی کھاد کی پہلی کھیپ ہے۔گوادر انٹرنیشنل ٹرمینل لمیٹڈ کے آپریٹر کے اہلکار نے بتایا کہ کھادکی آف لوڈنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسے کو ٹرکوں پر لوڈ کیا جائے گا اور پھر طے شدہ پروگرام اور شیڈول کے مطابق بذریعہ سڑک افغانستان بھیجا جائے گا۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ ایک فرٹیلائزر فیکٹری بھی زیر تعمیر ہے جو فروری 2023 تک اپنی پیداوار شروع کر دے گی۔ اس ترقی کے ساتھ ہی متعدد کھاد تیار کرنے والے اور درآمد کنندگان نے اس مقصد کے لیے گوادر پورٹ اور فری زون کو استعمال کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔2021 میں پاکستانی ٹرکوں کے ایک بیڑے کے ذریعے بندرگاہ کے گودام سے کل 500 ٹن کھاد افغانستان بھجوائی گئی تھی۔اپریل، 2020 میں وفاقی حکومت نے گوادر پورٹ پر کھاد کی درآمد اور بانڈڈ کیریئرز کے ذریعے بیمہ شدہ اور ٹریکنگ ڈیوائس والے سیل کیے جانے والے ٹرکوں کے ذریعے افغانستان جانے کی اجازت دی۔