خوشبو نے کی طارق ٹیڈی کی عیادت کی ہسپتال آمد

0
316

لاہور( این این آئی) اداکار ہ خوشبو نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج اداکار طارق ٹیڈی کی عیادت کی ، اداکارہ نے طارق ٹیڈی کے ساتھ ہنسی مذاق کیا جس پر وہ مسکراہتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق ساتھی اداکاروں کی جانب سے طارق ٹیڈی کی عیادت کا سلسلہ جاری ہے ۔ اداکارہ خوشبو نے طارق ٹیڈی کی عیادت کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ان کی عیادت کے دوران ان کا دل بہلانے کے لئے ہنسی مذاق بھی کر رہی ہیںاور طارق ٹیڈی اس پر مسکراہتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔خوشبو نے کہا کہ طارق ٹیڈی پاکستان کا اثاثہ ہیں میری تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ طارق ٹیڈی کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔