ترک اسرائیل تعلقات باہمی احترام کی سطح پر ہی قائم ہوں گے، اردوان

0
724

انقرہ (این این آئی )ترک صدر رجب طیب اردوان نے نو منتخب اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کو باور کرایا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی احترام کی سطح پر ہی قائم ہوں گے۔اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترک اسرائیل تعلقات باہمی احترام اور دلچسپی کی بنیادوں پر ہونے چاہئیں۔اسرائیلی وزیراعظم کی جماعت کے مطابق بات چیت میں دونوں رہنماوں نے ترک اسرائیل تعلقات کے نئے دور کا آغاز کرنے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماوں نے معاشی و سفارتی تعلقات کی مضبوطی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان ایک دہائی سے زائد عرصے کے کشیدہ تعلقات میں رواں برس بہتری آئی ہے، دونوں ملکوں کے تعلقات 2010 میں غزہ میں امدادی بحری جہاز پر اسرائیلی حملے میں دس ترک شہریوں کی ہلاکت پر خراب ہوگئے تھے۔