جاپانی وزیراعظم اور چینی صدر کی بینکاک میں ملاقات

0
284

ٹوکیو(این این آئی)جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا اور چین کے صدر شی جن پنگ نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام سطح پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان علاقائی سلامتی اور دفاع مضبوط بنانے کے رابطوں اور دو طرفہ سفارتی بات چیت دوبارہ شروع کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔جاپانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ چینی صدر سے آبنائے تائیوان میں امن سے متعلق جاپان کے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔یوکرین کی صورتحال سے متعلق اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ روس کو یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے، چین اور جاپان کے اعلی حکام کی سطح پر تین سال بعد ملاقات ہوئی ہے۔