راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی تعیناتی پر اعتراض نہیں ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کیئرٹیکرکا دورانیہ بڑھوانا چاہتا ہے اور من پسند تعیناتی بھی چاہتا ہے لیکن ایک ٹکٹ میں 2 مزے نہیں مل سکتے، پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل چکا ہے۔سابق وزیر نے کہا کہ سیاسی چیخیں بلاول کی پریس کانفرس میں واضح ہیں، ملک کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو ملک کے صدرکو دھمکیاں دے رہا ہے، مانگے تانگے کی حکومت کا یہی نتیجہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کوکسی کی تعیناتی پراعتراض نہیں، نیا آرمی چیف ملک کو الیکشن کی طرف لے کرجائے گا، آئندہ 5 روز سیاست میں فیصلہ کن ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...