اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہیکہ عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلےآرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہوچکا ہوگا۔ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ لانگ مارچ نہیں رینگ مارچ ہے جو رینگ رہا ہے، راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی تاریخ کا سب سے چھوٹا اجتماع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی جب بھی تقرری ہوئی اس طرح کے حالات پہلے نہیں ہوئے جبکہ آرمی چیف کی تقرری پر عمران نیازی نے تماشہ لگانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوا، عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلےآرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہوچکا ہوگا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے عمل کوپوری طاقت سے رد کرنا ضروری تھا ورنہ ہر3 سال بعد لانگ مارچ ہوا کریں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...