کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر میں کرنٹ اکانٹ خسارہ 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا، ستمبر 2022 کے مقابلے اکتوبر کا خسارہ 56 فیصد زائد ہے۔ایس بی پی کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں کا کرنٹ اکانٹ خسارہ 2.82 ارب ڈالر رہا، رواں مالی سال چار ماہ کا خسارہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں سے 46 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال جولائی سے اکتوبر تک جاری خسارہ 5.30 ارب ڈالر تھا، جولائی سے اکتوبر کا تجارتی خسارہ 10 ارب 79 کروڑ ڈالر رہا۔مرکزی بینک کے مطابق درآمدات میں کمی سے کرنٹ اکانٹ خسارہ کم ہوا ہے، جولائی سے اکتوبر ملکی درآمدات 20 ارب 61 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال چار مہینوں کی درآمدات 23 ارب 32 کروڑ ڈالر تھیں، رواں مالی سال چار مہینوں کی درآمدات گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے سے 11 فیصد کم ہیں، چار مہینوں کی برآمدات 2.61 فیصد اضافے سے 9.82 ارب ڈالر رہیں۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ سے ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کیلئے اثاثہ ہے،...
بھارت دنیا میں تنہائی کا شکار،ہم نے پلواما کی طرح بھارت کا بیانیہ کامیاب...
کوالالمپور(این این آئی)نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے، پہلگام واقعے کے بعد ہم نے...
وزیراعظم کی بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم...
دل کی تکلیف ، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پرغور
پشاور(این این آئی) ڈاکٹرز نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع...
ضلع کرم،گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
پشاور(این این آئی) ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ ضلع...