پشاور (این این آئی)معاون خصوصی وزیراعلی خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور حافظ گل بہادر گروپ کے درمیان صلح کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔بیرسٹر محمد علی سیف نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ حافظ گل بہادر گروپ جنگ بندی کر کے حکومت کے ساتھ بات چیت کرے، بندوق برداروں کا بندوق کے ذریعے پاکستان پر قبضہ ناممکن ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم افغانستان گئے، مذاکرات میں پیشرفت ہوئی، مفتی نور ولی نے جون میں سیز فائر کا اعلان کیا لیکن کچھ غلط فہمیوں اور کچھ وجوہات کی وجہ سے سیز فائر برقرار نہ رہ سکا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ ان کے کردار کے بارے میں سراج الدین حقانی اور ٹی ٹی پی سے پوچھ لیں، انہوں نے حزب اسلامی کے ساتھ ڈاکٹر نجیب کے خلاف جہاد کیا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...