اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف پر سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے والا تسنیم حیدر خود قتل کیس کا مفرور ملزم نکلا۔دستاویز کے مطابق ملزم 15 مئی 2004 کو تھانہ صدرگجرات کے قتل کیس کی تفتیش کاملزم ہے،قتل کے اس واقعے میں تقریبا 17 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق تسنیم حیدر شاہ قتل کیس کی تفتیش کے دوران ملزم نامزدہوا۔ذرائع پنجاب پولیس کے مطابق تسنیم حیدرکاتعلق ضلع گجرات کیعلاقیمدینہ سیداں سیہے اور وہ چمے شاہ کے طورپرجاناجاتاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع پنجاب پولیس نے بتایاکہ تسنیم حیدر کا ایک بھائی وقارعلی عرف بلے شاہ 2004 میں قتل ہوا تھا، جس کے بعد تسنیم حیدرپاکستان چھوڑکربرطانیہ چلاگیا، تسنیم حیدر کے والدکا نام اکرم شاہ تھا، وہ ہیڈماسٹرتھے انہیں بھی قتل کیاجاچکا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تسنیم حیدر اور اس کے خاندان کا کرمنل ریکارڈہے، اس کے دیگر دو بھائی اچھی شہرت کے حامل ہیں، تسنیم حیدرکا تعلق مسلم لیگ ن سے لیکن وہ قابل اعتبارشہرت نہیں رکھتا، اس کے متعلق کہاجاتا ہے پیسوں کیلئے کچھ بھی کرسکتاہے۔ذرائع پنجاب پولیس کے مطابق تسنیم حیدرتھانہ صدرگجرات کی دہشتگردی کی ایف آئی آر 260/4 کی تفتیش میں ملزم ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...