مکہ مکرمہ (این این آئی) امیر مکہ اور موڈریشن ایوارڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شہزادہ خالد الفیصل نے سال 2022کے اپنے چھٹے سیشن میں موڈریشن ایوارڈ کے فاتح کے نام کا اعلان کر دیا۔ اس سال اعتدال پسندی کا یہ ایوارڈ سعودی اتھارٹی برائے ڈیٹا و مصنوعی ذہانت کے چیئرمین ڈاکٹر عبد اللہ بن شرف الغامدی نے جیت لیا۔الغامدی نے یہ ایوارڈ اپنی ممتاز تکنیکی کوششوں کے باعث جیتا، انہوں نے مملکت کے مہذب چہرے کو اجاگر کرنے، معاشرے کے ارکان کے لیے اعتدال پسند انسانی کام کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے اور افراد اور اداروں کے درمیان قومی تعلق کی اقدار کو اپ گریڈ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔خیال رہے یہ ایوارڈ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں پرنس خالد الفیصل انسٹی ٹیوٹ برائے اعتدال پسندی کے سب سے اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔ اس ایوارڈ کا مقصد سعودی عرب میں ہر لحاظ سے انتہا پسندی کو ترک کرنے اور اعتدال پسندی کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔ اس کا مقصد ان کوششوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرنا ہے جو اعتدال پسندی کی اقدار اور طریقوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
مقبول خبریں
پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے
کراچی( این این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ...
بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی لیکن پاکستان ہندوستان ورلڈکپ کھیلنے آئیگا’ بھارتی اسپنر...
مبئی ( این این آئی) بھارتی اسپنر روی چندران ایشون نے پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ 2023ء کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے...
آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
کینبرا ( این این آئی) آسٹریلوی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔...
مشکل کی گھڑی میں پاکستانی قوم ترکیہ وشام کے ساتھ کھڑی ہے’متحدہ علما کونسل
لاہور ( این این آئی)متحدہ علما کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا عبد الر وف ملک،مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری...
کیمیکل انڈسٹری کے لیے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لیے فوری اقدامات ہونے...
لاہور( این این آئی )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کیمیکل سیکٹر میں ترقی کے مواقع اور ملک کی موجودہ معاشی...