اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی انصاف کا مطالبہ عالمی سطح پر منظور ہونا پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کے نقصانات کے ازالے کا عالمی فنڈ قائم ہونا پاکستان کے موقف کی جیت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے موقف کو دنیا نے تسلیم کیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے ترقی پزیر ممالک پر موسمیاتی تبدیلیوں کے مہلک اثرات اور پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو عالمی ایجنڈے میں تبدیل کردیا ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کے موقف نے عالمی اتفاق رائے بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ انہوںنے کہاکہ ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ کے قیام سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی ۔ انہوںنے کہاکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتیرس ترقی پزیر ممالک کے محسن ثابت ہوئے ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کی کاوشوں نے عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کو جیت دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ انہوںنے کہاکہ کاپـ27 میں عالمی فنڈ کے قیام کا فیصلہ کرہ ارض کو موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے بچانے میں تاریخی سنگ میل ہے ۔ انہوکںنے کہاکہ تمام عالمی قائدین مبارک اور خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے کرہ ارض کو بچانے کے لئے فیصلہ کن اور عملی قدم اٹھایا ،یہ عالمی اتحاد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے مقابلے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...