لاہور (این این آئی) پاکستانی اداکارہ سجل علی اور لیجنڈ بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی ایک دوسرے کو گلے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔دبئی میں فلم فئیر مڈل ایسٹ ایوارڈز کی ایک تقریب کے دوران پاکستان اور بھارت کے شوبز ستاروں نے شرکت کی، تقریب کے دوران سجل علی کو جھانوی کپور گلے لگاتے دیکھا سکتا ہے۔ایونٹ میں سجل علی کے علاوہ ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ نے بھی شرکت کی تھی۔یاد رہے کہ فلم موم کی شوٹنگ کے دوران سری دیوی اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ سجل علی کے بہترین تعلقات قائم ہوگئے تھے جس کا انہوں نے کئی بار اظہار بھی کیا تھا۔قبل ازیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ آن کے ساتھ تعلق میں اپنائیت تھی اور اس وقت بننے والا رشتہ بے حد خاص تھا، ہمارے لیے پروفیشنل لائف کا نہیں بلکہ ذاتی زندگی کا محبت بھرا تعلق قائم ہوا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...