واشنگٹن(این این آئی )ایک ایسے وقت میں جب ماسکو یوکرین کی افواج پر حال ہی میں پکڑے گئے روسی فوجیوں کے خلاف جنگی جرم کے ارتکاب کا الزام لگا رہا ہے امریکی محکمہ خارجہ نے روس پر بھی ایسے ہی الزامات عائد کیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بریفنگ میں کہا کہ روس نے یوکرین میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو قتل کیا ہے۔اس نے یوکرین میں شہریوں پر حملوں اور ان کی ملک بدری کے واقعات کی تحقیقات کے لیے حمایت کی بھی تصدیق کی اور کئیف کی جانب سے جنگ زدہ علاقوں میں شہریوں کی جبری ملک بدری کے سابقہ الزامات کا حوالہ دیا۔گذشتہ اتوار کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر جنوبی خیر سون کے علاقے میں “سیکڑوں جنگی جرائم” کا ارتکاب کرنے کا الزام لگایا تھا۔انہوں نے کہا کہ تفتیش کاروں نے 400 سے زیادہ روسی جنگی جرائم کی دستاویزات جمع کیں اور شہریوں اور فوجیوں کی لاشیں برآمد کیں۔دوسری جانب روس نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ یوکرینی فوجیوں نے 10 سے زائد روسی جنگی قیدیوں کو پھانسی دے دی ہے۔ روس نے مغرب پر الزام لگایا کہ انہوں نے یوکرینی فوج کے ہاتھوں مبینہ جنگی جرائم کو نظر انداز کیا۔کیف نے بعد میں اس الزام کا جواب دیتے ہوئے اس بات کا اشارہ دیا کہ وہ ان “مبینہ خلاف ورزیوں” کی تحقیقات کرے گا۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...