کویت سٹی(این این آئی)کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے پیلس میں امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے نام دعوت نامہ کو وصول کیا۔یہ دعوت نامہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی جانب سے اگلے ماہ ریاض میں منعقد ہونے والی خلیجی چینی سربراہی اجلاس اور عرب چینی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بھیجا گیا۔ کویت نیوز ایجنسی کے مطابق یہ پیغام کویت میں خادم حرمین شریفین کے سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد آل سعود نے دیا۔واضح رہے اس اجلاس میں کویت کے ولی عہد کی عدالت کے چیف شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح، کویتی امیری عدالتی امور کے وزیر شیخ محمد عبداللہ المبارک الصباح نے شرکت کی۔ امیری دیوان کے انڈر سیکریٹری اور کویت کے امیر کے دفتر کے ڈائریکٹر سفیر احمد فہد الفہد اور ولی عہد کے دفتر کے ڈائریکٹر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل جمال محمد الثیاب اور ولی عہد کے دفتر میں انڈر سیکریٹری برائے خارجہ امور مازن عیسی العیسی بھی اجلاس میں موجود تھے۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...