الیکشن کمیشن نے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی سماعت13دسمبر تک ملتوی کر دی

0
202

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے معاملے پر کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے، درخواست گزار کے جونیئر وکیل پیش ہوئے۔معاون وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ درخواست گزار لاہور میں ہیں، اس وجہ سے پیش نہیں ہو سکے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ درخواست گزار کو بتادیں آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو آپ کی درخواست مسترد کر دیں گے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ علی گوہر بلوچ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ضمنی الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کے لیے الیکشن کمیشن درخواست دائر کی ہے۔(ن )لیگی ایم این اے توشہ خانہ ریفرنس کے درخواست گزار بھی ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹس جاری کرنے سے متعلق درخواست جمع کرائی۔