اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر اعظم آفس نے تصدیق کی ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سمری میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تقرری کے لئے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزارت دفاع سے سمری موصول ہوگئی ہے۔وزیر اعظم آفس کے مطابق آرمی چیف اور چیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کیلئے ناموں کا پینل موصول ہواوزیراعظم تعیناتیوں پر فیصلہ طریقہ کار کے تحت کرینگے۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف متعین طریقہ کار کے تحت تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کرینگے۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ سے ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کیلئے اثاثہ ہے،...
بھارت دنیا میں تنہائی کا شکار،ہم نے پلواما کی طرح بھارت کا بیانیہ کامیاب...
کوالالمپور(این این آئی)نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے، پہلگام واقعے کے بعد ہم نے...
وزیراعظم کی بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم...
دل کی تکلیف ، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پرغور
پشاور(این این آئی) ڈاکٹرز نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع...
ضلع کرم،گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
پشاور(این این آئی) ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ ضلع...