اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کے معاملے کی سماعت ملتوی کر دی۔بدھ کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سر براہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔پی ٹی آئی کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ انور منصور ملک سے باہر ہیں، وہ 29 نومبر کو وطن واپس آئیں گے۔معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں کچھ مہلت دی جائے اور سماعت ملتوی کی جائے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ معاملہ ختم ہو گیا ہے، اس پر مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں، اس کیس کی ابتدائی سماعت 23 اگست کو ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
مقبول خبریں
سارے ادارے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکرز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شبلی فراز
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ...
پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے،...
ریاض(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں...
چینی خاتون اول کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کیساتھ ملاقات
بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے...
الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسرائیل کی حزب اللہ کے نئے سربراہ کو قتل کی دھمکی
تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہاہے کہ یہ...
چین ، امریکہ کی جانب سے سائبر چوری کا سب سے بڑا شکار ہے،چینی...
بیجنگ(این این آئی) حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا اور امریکی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر نام نہاد چینی جاسوسی...