اسلام آباد (این این آئی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سینئر ڈین ڈاکٹر ناصر محمود کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزارت تعلیم و پیشہ ور تربیت کے مطابق ان کی تقرری تین ماہ یا مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک ہوگی۔جبکہ وزارت تعلیم و پیشہ ور تربیت نے قائد اعظم یونیورسٹی میں قائم مقام وائس چانسلر کے تقرر کے لئے تین ڈینز کے ناموں پر مشتمل سمری وزیر اعظم کو بھیج دی ہے۔وزیراعظم قائم مقام وی سی کے تقرر کے سلسلے میں صدر مملکت یا چانسلر کو ایڈوائز کریں گے۔دونوں جامعات کے وائس چانسلر کی چار سالہ مدت منگل 22 نومبر کو مکمل ہوگئی تھی۔