اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے چیف سیکرٹری جبری رخصت کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ کسی کی ذات پر بات نہ کریں نظام کی بات کریں نام لینے سے دوستیاں دشمنیاں بنتی ہیں۔ سپریم کورٹ میں چیف سیکرٹری کو جبری رخصت پربھجوانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ پولیس افسران کے تبادلوں میں فوجداری نظام انصاف متاثر ہورہا تھا۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق چیف سیکرٹری کی مدت 4 سال ہے، چیف سیکرٹری پنجاب کیس میں قانونی نکتہ شامل ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا پولیس افسران کے تبادلوں میں فوجداری نظام انصاف متاثر ہو رہا تھا؟، سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی تعیناتی وفاقی حکومت کرتی ہے، تعینات ہونے والے افسران بعض اوقات پنجاب سے زیادہ وفاق سے ہوتے ہیںاس موقع پر جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا بتائیں عدالت کس حد تک انتظامی معاملات میں مداخلت کر سکتی ہے؟۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ موجودہ چیف سیکرٹری کو زبردستی چھٹی پر بھیج دیا گیا، چیف سیکرٹری پنجاب نے تو چھٹی کی درخواست بھی نہیں کی تھی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کسی کی ذات پر بات نہ کریں نظام کی بات کریں، نام لینے سے دوستیاں دشمنیاں بنتی ہیں، چیف جسٹس نے کہا اس کیس کو پولیس کیس کے ساتھ سنیں گے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 روز کیلئے ملتوی کر دی۔
مقبول خبریں
سارے ادارے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکرز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شبلی فراز
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ...
پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے،...
ریاض(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں...
چینی خاتون اول کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کیساتھ ملاقات
بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے...
الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسرائیل کی حزب اللہ کے نئے سربراہ کو قتل کی دھمکی
تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہاہے کہ یہ...
چین ، امریکہ کی جانب سے سائبر چوری کا سب سے بڑا شکار ہے،چینی...
بیجنگ(این این آئی) حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا اور امریکی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر نام نہاد چینی جاسوسی...