بیجنگ (این این آئی ) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے معمول کی پریس کانفرنس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت بڑے منصوبوں کی تعمیر سے متعلق سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال چین پاکستان اقتصادی راہداری پر تعاون کو بھرپور طریقے سے فروغ دے رہے ہیں اور ہم اس کی تعریف کرتے ہیں۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ ہم وزیراعظم شہباز کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس کے نتائج کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پاکستانی فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔چین پاک اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت بڑے منصوبوں اور صنعتی تعاون کو فروغ دینا جاری رکھیں گے۔ سی پیک کو ایک ایسامثالی منصوبہ بنائیں گے جس سے دونوں ممالک کے عوام بھرپور انداز میں مستفید ہوں۔
مقبول خبریں
سارے ادارے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکرز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شبلی فراز
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ...
پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے،...
ریاض(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں...
چینی خاتون اول کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کیساتھ ملاقات
بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے...
الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسرائیل کی حزب اللہ کے نئے سربراہ کو قتل کی دھمکی
تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہاہے کہ یہ...
چین ، امریکہ کی جانب سے سائبر چوری کا سب سے بڑا شکار ہے،چینی...
بیجنگ(این این آئی) حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا اور امریکی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر نام نہاد چینی جاسوسی...