بیجنگ (این این آئی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نیایک پریس کانفرنس میں خلا بازی میں چین کی حاصل کردہ کامیابیوں کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کے ہائی نان شہر میں خلائی تحقیق اور اختراع پر اقوام متحدہ / چین گلوبل پارٹنرشپ سیمینار کا آغاز ہوا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے کہا کہ بیرونی خلا ء بنی نوع انسان کا مشترکہ علاقہ ہے ، اور خلائی تحقیق بنی نوع انسان کا مشترکہ نصیب العین ہے۔ چین نے ہمیشہ مساوات، باہمی فائدے، پرامن استعمال اور جامع ترقی کی بنیاد پر خلائی تحقیق میں تعاون پر عمل کیا ہے، اور بہت سے ممالک اور خطوں کی خلائی ایجنسیوں اور تنظیموں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کر کے مختلف انداز میں تعاون پر عمل درآمد کیا ہے.، چاو لی جیان نے کہا کہ چینی خلائی اسٹیشن اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کے لیے کھلا ہے۔ چین بیرونی خلا کے پر امن استعمال کے لئے پرعزم تمام ممالک اور خطوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ اس میدان میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جاسکے۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ سے ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کیلئے اثاثہ ہے،...
بھارت دنیا میں تنہائی کا شکار،ہم نے پلواما کی طرح بھارت کا بیانیہ کامیاب...
کوالالمپور(این این آئی)نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے، پہلگام واقعے کے بعد ہم نے...
وزیراعظم کی بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم...
دل کی تکلیف ، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پرغور
پشاور(این این آئی) ڈاکٹرز نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع...
ضلع کرم،گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
پشاور(این این آئی) ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ ضلع...