شمالی شام میں ترکیہ کے حملے نے ہماری افواج کو خطرے میں ڈال دیا، امریکہ

0
222

واشنگٹن (این این آئی)امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے بتایاہے کہ شمالی شام میں ترکی کے حملے سے اس کی افواج کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ترکیہ کے ڈرون نے الحسکہ گورنری میں واشنگٹن کی قیادت میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز اور بین الاقوامی اتحاد کے ایک مشترکہ فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کے بعد سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے اعلان کیا کہ اس حملے میں اس کے دو ارکان مارے گئے ۔امریکی سینٹ کام نے کہا تھا امریکی افواج خطرے سے باہر ہیں۔ اس کی افواج کے مقامات کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔تاہم سینٹ کام کے میڈیا آفس نے نیوز ایجنسی کو تصحیح بھیج دی جس میں کہا گیا کہ ہمیں اضافی معلومات موصول ہوئی ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ترکیہ کی بمباری کے نتیجے میں امریکی افواج اور اہلکاروں کو خطرہ تھا۔ اگرچہ اس حملہ میں امریکی افواج کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔