لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر شبلی فراز نے لانگ مارچ سے متعلق جاری تھریٹ الرٹ پر کہا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا عمران خان پر حملے کی ذمے دار وفاقی حکومت ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا کہ 26 نومبر مارچ کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ سے رابطے میں ہیںم،لانگ مارچ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا عمران خان پر حملے کی ذمے دار وفاقی حکومت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج اور مارچ پر امن ہوتے ہیں اس میں فیملیز شرکت کرتی ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ کی ذمے داری ہے کہ فول پروف سکیورٹی فراہم کریں۔ اگر مارچ کے شرکا پر تشدد بالخصوص عمران خان پر کوئی حملہ ہوا تو اس کی ذمے دار وفاقی حکومت ہوگی۔واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے لانگ مارچ پر خودکش یا بم حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو پنڈی میں اپنا احتجاج موخر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...