اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری سندھ کو ڈاکٹرز مہرین بلوچ کی دو لاپتہ بچیوں کی بازیابی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری بچیوں کی بازیابی کے اقدامات اٹھاتے ہوئے رپورٹ جنوری کے پہلے ہفتہ تک پیش کرے۔ جمعرات کوسپریم کورٹ میں مہرین بلوچ کے لاپتہ بچیوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ والدہ مہرین بلوچ نے کہا کہ ماسوائے سپریم کورٹ کے کسی عدالتی فورم سے بازیابی کی امید نہیں ہے،میری بچیوں کو سابق خاوند آصف بلوچ نے چھ سال سے لاپتہ کر رکھا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ بچیوں کے لاپتہ ہونے پر والدہ کا دکھ سمجھ سکتے ہیں، شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر کوئی شہری لاپتہ ہے تو ریاست کی ذمہ داری ہے اسکو ٹریس کرے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست بچیوں کی بازیانی میں ناکام ہوتی ہے تو کس کو ذمہ ٹھہرائیں،ڈی آئی جی حیدر آباد نے عدالت کو بتایا کہ بچیوں اور والد سے متعلق کچھ خفیہ انفارمیشن ہیں. بچیوں کی بازیابی کے اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...