اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیر اعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزید مظبوط بنانے اور آرمی کے ادارے کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے لئے آپ کی خدمات پر فخر ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے منصب پر نہایت شاندار خدمات انجام دیں۔وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا