اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم کے مقبول اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے مرحوم اسماعیل تارا کی بلندی درجات کیلئے دعا اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مرحوم اسماعیل تارا مزاحیہ اداکاری میں منفرد مقام رکھتے تھے, انہوں نے پاکستان میں مزاح کو آرٹ کی ایک صنف کے طور پر مقبول کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم کے ناظرین کے ذہنوں پر انکی اداکاری کے ان مٹ نقوش ہیں خصوصاً پاکستان ٹیلی ویڑن کے پروگرام ففٹی ففٹی میں ان کی اداکاری یادگار رہیگی ; ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔