کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال بھی اپنے اثاثے عوام کے سامنے رکھیں،قانون کے اندر رہیں گے تو ہم عمران خان کا استقبال کریں گے ،قانون سے باہر رہیں گے تو رانا صاحب استقبال کریں گے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کوختم کرکے ملک کے نظام کو چلانا چاہیے ،جو آدمی دوسروں کا احتساب کرے وہ سب سے پہلے خود احتساب کے عمل میں شامل ہو اس لیے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال بھی اپنے اثاثے عوام کے سامنے رکھیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف کی تقرری پر اثر انداز ہونے کیلئے آنا چاہتے تھے اگر اب وہ نیا تماشا کھڑا کریں گے تو وہ بھی دیکھ لیں گے، آرمی چیف کی تعیناتی کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہوچکا ہے۔لیگی رہنما نے کہاکہ آرمی چیف کی تعیناتی کیمعاملے پرانتشارپھیلایا گیا، عمران خان کو اکثر باتیں دیر سے سمجھ آتی ہیں، قانون کے اندر رہیں گے تو ہم عمران خان کا استقبال کریں گے اور وہ قانون سے باہر رہیں گے تو رانا صاحب ان کا استقبال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ روس سے بات کرنے پر امریکا کا کوئی دباؤ نہیں، حکومت خام تیل امپورٹ نہیں کرتی بلکہ ریفائنریزکرتی ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...