لاہور ( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسمبلیاں بچانے پر مشورے ہو رہے ہیں جبکہ معیشت بچانے پر کام نہیں ہو رہا،سیاسی دھنداتنی چھاگئی کہ الیکشن کاسورج طلوع ہونالازمی ہے ،بڑی تعداد میں استعفے ملک کی سیاست ہلا کر رکھ دیں گے، اب تومفتاح بھی کہہ رہے ہیں بانڈ کلیر ہونے کے باوجود ملک ڈیفالٹ ہو سکتا ہے ،عمران خان دوبارہ اقتدار میں آئیں گے اور معیشت سنبھالنا ان کے لیے مسئلہ نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ سیاست میں بہت دھند ہے، یہ بہت نازک وقت ہے۔ حقائق بہت خطرناک ہیں۔ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے،عام آدمی اپنی زندگی سے تنگ ہے۔ اس کے مسائل حل ہونے کے بجائے مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔ اس وقت مسئلہ کسی کی ذات کا نہیں ملک کا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسے کو پوری دنیا میں کوریج ملی ہے۔ کپتان نے سیاست میں سرپرائز دینے کا کہا تھا اور وہ دے دیا ہے۔ بڑی تعداد میں استعفے ملک کی سیاست ہلا کر رکھ دیں گے۔ ہم بھی یہ کہتے تھے کہ عدم اعتماد نہیں ہوگا۔ اس وقت ملک سنبھالنا آسان کام نہیں ہے۔ ملک الیکشن کی طرف جائے گا۔ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آئیں گے اور ان کے لیے معیشت سنبھالنا مشکل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے کچی نوکری وزیر خزانہ کی ہوتی ہے۔ میرا خیال ہے نیب کیسز جو ختم کیے گئے ہیں وہ سپریم کورٹ سے دوبارہ بحال ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پیسے لے کر ضمیر بیچے گئے۔ 8 ماہ میں اسمبلی کا کبھی کورم ہی پورا نہیں ہوا۔ عمران خان اکیلے ان کو شکست دے رہے ہیں۔ لوگوں کو پتہ تھا کہ عمران خان نے اسمبلی میں نہیں جانا پھر بھی ووٹ دیے۔ کپتان کے جلسے کو پوری دنیا میں کوریج ملی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ایکسپورٹ ترسیلات زرمبادلہ کے ذخائر کم ،اسٹاک ایکسچینج ٹھس ،پیٹرول گیس ڈالرمہنگااورنایاب ہے ،سمبلیاں بچانے پے مشورے ہورہے ہیں مگر ملک اورتباہ حال معیشت بچانے پر کام نہیں ہورہا۔شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی دھنداتنی چھاگئی ہے کہ الیکشن کاسورج طلوع ہونالازمی ہے۔ اب تومفتاح بھی کہہ رہے ہیں کہ بانڈ کلیئر ہونے کے باوجود ملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر 567 ممبراسمبلیوں سے مستعفی ہو جاتے ہیں توپیچھے رہ کیا جاتا ہے۔ اسمبلیاں توڑیں یاچھوڑیں، لولی لنگڑی اسمبلیوں کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہا۔اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکمران اوران کو لانیوالے دونوں افسردہ اور شرمندہ ہیں،اکیلے عمران خان نے13 پارٹیوں کی اجتماعی سیاسی قبرکھوددی ہے، جس کی وجہ سے پی ڈی ایم الیکشن سے فراری ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...