لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس پلان اے، بی، سی اور ڈی بھی موجود ہیں۔انہو ں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جب سے تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کیا ہے تب سے پی ڈی ایم والے ذہنی دبائو میں ہیں۔ کپتان کا فیصلہ قوم کے لیے بہترین تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم تو چاہتی یہی تھی کہ ملک میں انارکی پھیلے لیکن عمران خان نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ پاکستان سری لنکا بنے اور ملک کے حالات مزید خراب ہوں۔عثمان ڈار نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے عمران خان کے پاس اور پلان اے، بی، سی اور ڈی بھی موجود ہیں جبکہ وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی ان کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ وفاق کے حکمران عمران خان سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ اسمبلیاں نہ توڑو کیونکہ پی ڈی ایم ملک کو مزید 8 ماہ اور لوٹنا چاہتی ہے۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...