دوحہ ( این این آئی) فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں جرمنی اور اسپین کے درمیان میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا، جرمنی کو ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچنے کیلئے اگلے مقابلے میں کوسٹاریکا کو ہرانا لازمی ہے۔الخور کے البیت اسٹیڈیم میں اسپین اور جرمنی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دونوں جانب سے کھلاڑیوں کی ایک دوسرے کے گول پر حملے کی رفتار تیز تھی۔پہلے ہاف میں گیند زیادہ تر اسپین کے پاس رہی مگر ان کے کھلاڑی گول نہ کرسکے، وقفے تک مقابلہ صفر، صفر رہا، دوسرے ہاف کے 62 ویں منٹ میں اسپین کے ایلویرو موراٹا نے اسپین کی جانب سے گول کردیا۔ 74ویں منٹ میں جرمنی کے جمال موسییالا کو گیند اسپین کے جال میں پہنچانے کا بہترین موقع ملا تھا جب وہ اور گول کیپر آمنے سامنے تھے مگر گول کیپر گیند کو روکنے میں کامیا ب ہوگئے۔83ویں منٹ میں جرمنی کے فیولکروگ نے تیز کک کے ذریعے جرمنی کے لیے مقابلہ برابر کردیا جس کے بعد کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ ایک، ایک سے برابری پر ختم ہوا۔میچ برابر ہونے سے جرمنی ایونٹ سے باہر ہونے سے بال بال بچ گیا ۔گروپ ای میں جرمنی اب تک اپنا کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوا جس کی وجہ سے جرمن ٹیم چوتھے نمبر پر ہے جبکہ اسپین پہلے، جاپان دوسرے اور کوسٹا ریکا تیسرے نمبر پر ہے۔جرمنی کو ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچنے کیلئے اگلے مقابلے میں کوسٹاریکا کو ہرانا لازمی ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...