لاہور ( این این آئی)وفاقی وزیر ریلویز و ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان اور معیشت مشکل وقت سے گزر رہی ہے ،ہمیں بطور قوم اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا ،مزید 3جہاز جلد شامل ہونے جارہے ہیں ، 6ماہ کے اندر پی آئی اے کو یورپ میں بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ،پائلٹس دوسری ایئرلائنز میں نہ جائیں ،وزارت خزانہ سے پائلٹس کے لیے ٹیکسوں کو آسان کرنے کی درخواست کریں گے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے نے عروج دیکھا مگر اب بدقسمتی سے زوال کی آخری حدوں کو چھو لیا ہے لیکن ہمیں اداروں کو سیدھا کرنا اور چلانے کا پتہ ہے ۔پاکستان اور معیشت مشکل وقت سے گزر رہی ہے ، ہمیں بطور قوم اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ کسی وزیر یا سی ای او کا پروموشن اور فارن پوسٹنگ سے کوئی تعلق نہیں ،پی آئی اے میں ہر آنے والی حکومت نے اپنی مرضی کی بھرتی کی،10 برس ہوگئے ،وی آئی اے پی لائونج کو بہتر نہیں کیا گیا تھا ،ہم کراچی میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک لائونج کو اپ گریڈ کررہے ہیں،اس وقت 10 جہازوں کا اضافہ ناگزیر ہے ،لیز سمیت 3 مزید جہاز جلد شامل ہونے جارہے ہیں ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 17 کے قریب ایئرپورٹ بند ہیں اور رابطے سے باہر ہیں ،ترکوں نے ثابت کیا کہ پاکستان واقعی برادرانہ ملک ہے ،ترکش ایئرلائن والے ہمارے مسافروں کو یورپ لے کر جارہے ہیں۔کراچی لاہور سمیت 3 پلاٹیریمز کو اپ گریڈ کررہے ہیں ،جو بھی جہاز آئے گا وہ مرمت کے لیے پینٹ ہوکر واپس جائے گا ،جہازوں کی نشستوں سے فوم غائب ہوگیا ہے اس کو بہتر کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نئے سٹیمولیٹرز سے ہماری بہت بچت ہوگی ،جو پائلٹ ٹیکس کی وجہ سے پاکستان کی ایئرلائن کو چھوڑ کر دوسری ایئرلائن پر جارہے ہیں وہ ایسا نہ کریں،وزارت خزانہ سے پائلٹس کے لیے ٹیکسوں کو آسان کرنے کی درخواست کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں سعد رفیق نے کہا کہ سیاست دانوں کے قدم اور عمل دیکھا کریں جملوں پر نہ جایا کریں ،عمران خان کی وجہ سے ملک کو اربوں کا نقصان ہوا ہے۔اس ٹراما سے نکل رہے، ملکر کام کرکے رکاوٹ سے نکلنے کے لیے کوشش کررہے ہیں ۔انہوںنے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ 6 ماہ کے اندر پی آئی اے کو یورپ میں بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔سعد رفیق نے کہا کہ جعلی ڈگری والوں کو سزائے موت نہیں دی جاسکتی ہے ،ایسا نہیں تھا کہ سارے ہی جعلی ڈگری والے تھے،کوئی چند ایک جعلی ڈگری والا ہوگا ان سب کو ایک لاٹھی کے ساتھ نہیں ہانک سکتے
مقبول خبریں
سی پیک پاکستان کے لئے چین کا شاندار تحفہ ہے، نائب وزیر اعظم
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو پاکستان...
صدر مملکت آصف علی زرداری 4 نومبر کو اہم ترین دورے پر چین روانہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نومبر کے پہلے ہفتے میں اہم ترین 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں...
قاضی فائز عیسیٰ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف فیصلے دیے،شبلی فراز
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے...
بلاول بھٹو زرداری کی پنجگور کے علاقہ پروم میں دہشتگردی کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجگور کے علاقہ پروم میں دہشتگردی کی شدید...
اسلام آباد ،ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار معروف وکیل اور سماجی کارکن...