مونس الٰہی سمیت دیگر کی بیرون ملکوں میں جائیدادوں سے متعلق کیس میں وکلاء آج دلائل کیلئے طلب

0
267

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سمیت دیگر کی بیرون ملکوں میں جائیدادوں سے متعلق کیس میں وکلاء کو آج (منگل ) دلائل کیلئے طلب کر لیا۔گزشتہ روز عدالت عالیہ میں معزز جسٹس عاصم حفیظ نے مونس الٰہی سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی ۔مونس الٰہی سمیت دیگر نے ایف بی آر کے نوٹسز کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے ۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کو اختیار نہیں کہ وہ ان پاکستانیوں سے پوچھ سکے کہ بیرون ملک پیسہ کیوں رکھا ،حکومت صرف صوبہ میں مقیم پاکستانیوں سے اس بابت پوچھ سکتی ہے۔ بیرون ملک جائیدادوں پر ایف بی آر ٹیکس وصولی کا نوٹسز جاری نہیں کرسکتا ۔دوران سماعت ایف بی آر سمیت دیگر فریقین نے جواب جمع کروا دیا ۔جس کے بعد عدالت عالیہ نے وکلاء کو دلائل کے لیے آج (منگل ) طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔