اسلام آباد (این این آئی)ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سیکریٹری داخلہ سے ہدایات لینے کا حکم دے دیا۔منگل کو پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی مقدمات کے خلاف دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی اس وقت جسمانی ریمانڈ پر ہیں، ملک بھر میں ان کے خلاف 50 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔وکیل بابر اعوان نے کہا کہ درخواست ہے سیکرٹری داخلہ کے ذریعے اعظم سواتی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیل منگوائیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک میرے موکل خلاف تمام مقدمات کی تفصیلات نہیں آ جاتیں تب تک کسی کے حوالے نہ کیا جائے۔وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کے خلاف زیادہ تر مقدمات سندھ اور بلوچستان میں درج کیے گئے ہیں۔عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ سیکرٹری داخلہ کا کنٹرول صوبائی آئی جیز پر کیسے ہوتا ہے؟وکیل بابر اعوان نے کہا کہ آئی جیز پر سیکریٹری داخلہ کا کنٹرول ہوتا ہے۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سیکرٹری داخلہ سے ہدایات لینے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ چیک کر کے بتائیں سیکریٹری داخلہ کا کنٹرول اس طرح ہے جس طرح بتایا جا رہا ہے؟اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت جمعیتک ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...