اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرکٹ اور فلمیں قوموں کو جوڑ کر رکھتی ہیں، پاکستان میں کوئی ایسا فرد نہیں جسے کرکٹ سے محبت نہ ہو، بچپن میں کرکٹ اور ہاکی دیکھتی تھی۔مریم اورنگزیب نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک ٹیم کا آنا دیگر ٹیموں کے لیے دروازے کھول دیتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ کپتان بین اسٹوکس کا شکریہ جنہوں نے سیلاب زدگان کے لیے فیس عطیہ کی، وزیراعظم نے ان کے جذبے کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جو اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بین الاقوامی ٹیموں کا دورہ پاکستان ہماری کرکٹ کیلئے مفید ثابت ہوتا ہے، انگلینڈ کا 17 سال بعد پاکستان آنا تاریخی ہے، عوام پْرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ 17 سال بعد انگلینڈ کی میزبانی کرنا پاکستانی قوم کے لیے اعزاز کی بات ہے، کرکٹ پاکستان کی ثقافت کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کبھی کبھی نفرت دکھائی دیتی ہے لیکن کرکٹ ماحول تبدیل کردیتی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...