اسلام آباد( این این آئی) 17 سال بعد انگلینڈ کے تاریخی دورہِ پاکستان پر برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے انگلش ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کی تصویر شیئر کی ۔تقریب میں پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈز نے شرکت کی۔تقریب کی میزبانی برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کی، تقریب میں سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی جس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، راجہ پرویز اشرف، اسحاق ڈار، خرم دستگیر اور شاہ زین بگٹی شامل ہیں۔تقریب میں سینیٹر فیصل جاوید، علی زیدی اور زلفی بخاری نے بھی شرکت، اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سابق کپتان محمد حفیظ، لاہور قلندرز کے چیف ایکزیکٹیو عاطف رانا اور ہیڈکوچ عاقب جاوید بھی شریک ہوئے۔تقریب کو پاکستانی اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی تصاویر سے سجایا گیا، اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرن نے کہا کہ کپتان بابر اعظم اور بین اسٹوکس کے لییسیریز کیحوالے سینیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ بین اسٹوکس نے سیلاب متاثرین کے لیے میچ فیس کی ڈونیشن دی، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔کرسچن ٹرنرن نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے لییعوام میں بے پناہ محبت پائی جاتی ہے، حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لوگ کرکٹ کی وجہ سے سیاست کو بھول گئے تھے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ ٹیسٹ میچ میں بھی لوگ پھر سے چند دن سیاست کو بھول کر کرکٹ دیکھیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا۔وفاقی وزیراطلات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 17سال بعد تاریخی ٹیسٹ سیریز کے لئے پوری قوم پرجوش ہے، پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستانی عوام کس طرح کرکٹ سے والہانہ لگا رکھتے ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے بہترین جگہ ہے، حکومت پاکستان انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بہترین سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے حالیہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔انگلش کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ بہترین مہمان نوازی پر پاکستان کے عوام کے مشکور ہیں، سکیورٹی تسلی بخش ہے، بہترین کرکٹ کھیلنے کیلئے پرامید ہیں۔پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں۔دوسری جانب پی سی بی چیف ایکزیکٹیو فیصل حسنین نے دورہِ پاکستان کو یقینی بنانے کے لیے برطانوی ہائی کمشنر کاشکریہ ادا کیا اور مائک اتھیرٹن ناصر حسین کی دو دہائیوں بعد پاکستان آمد پر خوش آمدید بھی کہا۔
مقبول خبریں
محصولات کی امریکی جنگ میں چین کا نیا وار، امریکی مصنوعات پر 84 فیصد...
بیجنگ(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ، چین اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک پر جو اضافی محصولات عائد کرنے کا...
سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت
ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ ان دریافتوں کا اعلان سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن...
ایٹمی مذاکرات سے دو روز قبل امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر اس وقت نئی پابندیوں کا اعلان کردیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے...
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...