عمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان، بلوچستان میں پی ٹی آئی تقسیم ہوگئی

0
496

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کے اعلان کے بعد بلوچستان میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔عمران خان کی جانب صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے اعلان کے بعد بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے ، بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے 7 اراکین ہیں، ان میں سے 3 اراکین بابر موسیٰ خیل بلوچستان اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر ، نصیب اللہ مری وزیر تعلیم اور مبین خلجی صوبائی وزیر معدنیات ہیں۔وزیرتعلیم نصیب اللہ مری کا یہ گروپ استعفیٰ دینے کا اعلان کرچکا ہے جبکہ سردار یار محمد رند کی قیادت میں چار اراکین اسمبلی کا گروپ استعفیٰ دینے کا حامی نہیں ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے تمام اراکین کے مستعفی ہونے کے باوجود صوبائی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔