اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرکٹ ہمارے کلچر کا حصہ بن چکی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا نہ صرف ڈومیسٹک کرکٹ بلکہ پاکستانی ناظرین، شائقین اور عوام کے لئے مثبت سرگرمی کا باعث بنی ہے۔ برطانیہ کی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ امر باعث اعزاز ہے کہ 2005ئ کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز کے لئے انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے ضروری ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ ٹیمیں پاکستان آتی رہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کرکٹ کی اصل روح ہے، کرکٹ پر سیاست نہیں ہوتی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے انعقاد کے لئے برطانوی ہائی کمشنر، حکومت پاکستان اور وزیراعظم آفس کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمی دیکھی جا سکتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کے میچز بھی ہو رہے ہیں، پاکستان کے نوجوان مثبت سرگرمیوں میں مشغول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بھی دوبارہ شروع کر دی ہے جو ایک احسن اقدام ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیسٹ سیریز کی بحالی اور انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ سے پاکستان کے نوجوانوں اور ڈومیسٹک کرکٹ پر طویل المدت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز سے دیگر عالمی کرکٹ ٹیموں کا بھی کرکٹ پر اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ہمارے کلچر کا حصہ بن چکی ہے، پاکستان کا ہر فرد کرکٹ کے ساتھ دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کی بہترین کرکٹ ٹیمیں ہیں، حال ہی میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی دونوں ٹیموں نے فائنل کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک کھیل ہے جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا، یہی جذبہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے دونوں ٹیموں کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز پاکستان کے عوام کے لئے باکمال تفریح کا موقع ثابت ہوگی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...