فورسزکی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،شیخ محمد بن زاید النہیان

0
188

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے حکمرانون نے اماراتی شہدا کی یاد مناتے ہوئے انہیں زبردست خراجہ تحسین پیش کیا اور امارات کے نوجوانوں کو ان شہدا کی قربانیوں اور محنت والے راستے کی طرف متوجہ کیا۔متحدہ امارات میں قومی شہدا کی یاد میں یہ تقریب 30 نومبر کو منائی جاتی ہے۔ اس تقریب کی شروعات سابق حکمران شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے کی تھیں۔ انہی کے دور سے فوج اور پولیس کے قومی شہدا کی مادر وطن کے لیے خدمات کے اعتراف کے لیے 30 نومبر کا دن مقرر کیا گیا۔شیخ محمد بن زاید النہیان نے اس موقع پر اپنے بھائی کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپاہیوں کی عظیم قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جنہوں نے امارات کے لیے اپنا خون دیا۔یوم شہدا کی مناسبت سے شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنے ان شہدا کی یاد ، تحسین اور پذیرائی کے لیے کھڑے ہیں جنہوں نے اپنی سرزمین کی خود مختاری کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں اور ملک کے پرچم کو بلند رکھا۔انہوں نے مزید کہاکہ ان شہدا کی قربانیاں ہمیشہ نئی نسلوں کوہماری آنے والی نسلیں بھی ہمیشہ یاد رکھیں گی۔ ہم نئے سرے سے دفاع وطن کے لیے جانیں پیش کرنے والے شہدا کے بچوں اور خاندانوں کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کا عہد کرتے ہیں۔ شیخ محمد بن زاید النہیان نے اس موقع پرکہا کہ میں اپنے بھائی شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کوبھی یاد کرتا ہوں جنہوں نے یوم شہدا منانے کی شروعات کیں۔ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے ‘ یہ موقع ہے کہ ہم اپنے وطن کے ساتھ وفاداری نبھانے والوں کو یاد کرتے ہوئے امارات کے ساتھ اپنے احساس وطینیت کو گہرا کریں، اپنی نئی نسل سے خصوصا کہ ہیروز اور شہدا کی قربانیوں سے سیکھیں اور محنت و قربانی کے ساتھ اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں۔ہم اپنے سپاہیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اپنے افسروں کو سلام پیش کرتے ہیں اور اپنے لیڈروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ صدر امارات کی اس خاص موقع پر اللہ رب العزت سے بطور خاص دعا کی کہ اللہ ہمارے متحدہ عرب امارات کی حفاظت فرمائے ، ہم اس سے رحم اور معافی کے خواستگار ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہمارے شہدا کی روحیں امن و سلامتی میں رہیں۔امارات کے صدر کی آواز کی گونج دوسرے حکمرانوں نے بھی سنی۔ عجمان کے سربراہ شیخ حمید بن راشد النعیمی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا ‘ قوم اپنے ان عظیم شہیدوں کی روحوں کو یاد کرتے ہیں جو اپنی سرزمین کے لیے لڑے، تاکہ سچائی، اچھائی ، بھلائی اور انصاف کا بول بالا ہو سکے۔