کیف(این این آئی )نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو)کے وزرائے خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ یوکرین کے علاقوں پر روس کے قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے جنہیں روس نے گزشتہ اکتوبر میں الحاق کیا تھا۔ ان میں لوہانسک اور ڈونیٹسک کے علاوہ زپوریزیا اور کھیرسن شامل ہیں۔انہوں نے کیف کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے اور اس کے بنیادی ڈھانچے کی اصلاح میں مدد کرنے کے لیے کام جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے یوکرین کی آزادی کے لیے اپنے عزم کی تجدید بھی کی۔نیٹو کے وزرائے خارجہ نے مزید کہا کہ وہ اور ان کے اتحادی یوکرین کے شہریوں کو میزائل حملوں سے بچانے کے لیے کام کریں گے۔قبل ازیں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ نے یوکرین کے لیے فوجی اتحاد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ زدہ ملک ایک دن دنیا کی سب سے بڑی سکیورٹی تنظیم کا رکن بن جائے گا۔اس سے پہلے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے پہلے دن کے نتائج کے بعد کہا کہ نیٹو ممالک یوکرین کو پیٹریاٹ طیارہ شکن میزائل نظام کی فراہمی کے امکان پر بات چیت کر رہے ہیں۔گذشتہ مہینوں کے دوران سٹولٹن برگ نے ہمیشہ ماسکو کو اس جنگ میں شکست دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر جارحیت پسند جیت جاتا ہے تو یوکرینی سرزمین پر اس کا کوئی مستقل امن نہیں ہو سکتا۔انہوں نے بارہا اعلان کیا کہ نیٹو ممالک مزید فضائی دفاعی نظام کے ساتھ کیف کی حمایت کریں گے اور یوکرینی افواج کو جدید ترین ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت دیں گے۔
مقبول خبریں
پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے
کراچی( این این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ...
بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی لیکن پاکستان ہندوستان ورلڈکپ کھیلنے آئیگا’ بھارتی اسپنر...
مبئی ( این این آئی) بھارتی اسپنر روی چندران ایشون نے پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ 2023ء کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے...
آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
کینبرا ( این این آئی) آسٹریلوی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔...
مشکل کی گھڑی میں پاکستانی قوم ترکیہ وشام کے ساتھ کھڑی ہے’متحدہ علما کونسل
لاہور ( این این آئی)متحدہ علما کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا عبد الر وف ملک،مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری...
کیمیکل انڈسٹری کے لیے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لیے فوری اقدامات ہونے...
لاہور( این این آئی )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کیمیکل سیکٹر میں ترقی کے مواقع اور ملک کی موجودہ معاشی...